اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ، جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف لاہور میں دو روز قیام کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وزیر اعظم ہائوس میں آرمی چیف جنرل کیانی نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے، سیکیورٹی پالیسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے ذرائع کو بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیر اعظم کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کو اپنے خطاب میں شامل سیکورٹی سے متعلق نکات پر اعتماد میں لیا۔