وزیر اعظم صوابدیدی فنڈ سے ایک پیسہ وصول نہیں کیا : ترجمان ایم کیو ایم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے صوابدیدی فنڈ سے ایک پائی بھی وصول نہیں کی خبر سرا سر غلط اور گمراہ کن ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں ڈی جی آڈٹ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے مختلف جماعتوں کو صوابدیدی فنڈ سے رقم دی گئی ہے اور اس میں ایم کیو ایم کا بھی نام لیا گیا ہے۔ ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے صوابدیدی فنڈ سے ایک پائی بھی وصول نہیں کی۔ اس حوالے سے کیا جانے والا دعوی اور شائع ہونے والی خبر سرا سر غلط اور گمراہ کن ہے۔