وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک

Chaudhry Abdul Majeed

Chaudhry Abdul Majeed

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی نے اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ چوہدری عبدالمجید پر حکومت چلانے پر ناکامی سمیت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا دیا۔ دس وزرا اور مشیروں نے اپنے استعفے بھیج دیئے ہیں۔

آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کے اندر پھوٹ پڑگئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کیخلاف پیپلزپارٹی کیارکان اسمبلی عبد الماجد خان اور محمد حسین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ نئے وزیراعظم کے لئے پیپلزپارٹی کے ہی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر پر حکومت چلانے میں ناکامی، ذاتی مفادات کے لئے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنے، مختلف منصوبوں کے فنڈز میں خردبرد، اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد صدر آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد اسپیکر اسمبلی تین سے سات روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ چوہدری عبدالمجید کی حکومت چھبیس جولائی دو ہزار گیارہ کے انتخابات کے بعد قائم کی گئی تھی۔