سیہون شریف (رپورٹر) سیہون شریف میں نوجوان ناری پولیس اسٹیشن پھنچ گئی، ناری کا 5 افراد کے خلاف 4 ماھ قید رکھ کے مبینا زیادتی کرنے کا الزام۔ ناری کا سیکنڈ سول جج کی عدالت میں بیان طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کل رات دیر سے کراچی واسی نوجوان ناری رات دیر سے سیہون پولیس اسٹیشن پھنچ گئی، نوجوان ناری نے صحافیوں کو بتایہ کہ اس کا نام سنجو ببر ہے اور وہ کراچی کی رہنے والی ہے جو قلندر لعل شہباز کی درگاہ پر چار ماہ قبل آئے تھی جس کو نامعلوم شخص نے نشہ دیکر اغوا کرکے اسٹیشن محلا کے ایک مقام پر قید کرکے رکھا جہاں سے موقع ملتے ہی فرار ہوکرپویس کے پاس پھنچی ہے، ناری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سجاد سولنگی نامی شخص اور اس کے ساتھی اس کو قید کرکے مسلسل 4 ماھ تک مبینا زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ناری کے بیان پر سیہون پولیس نے اسٹیشن محلا سے کارروائی کرکے 5 افراد کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا۔ سیہون پولیس نے نوجوان ناری کو سیکنڈ سول جج کی عدالت میں پیش کرکے بیان رکارڈ کروا لیا، جبکہ عدالت نے پولیس کو حکم دے دیا ہے کہ لڑکی کی فریاد پر گرفتار کئے گئے پانچھوں ملزمان پر کیس داخل کرکے ان کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا جائے۔