بھمبر (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہوتا۔
آزاد کشمیرکے ضلع بھمبرمیں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، پاکستان کے لوگ نوازشریف کو دیکھتے ہیں تو انہیں مضبوط، مستحکم اور ایٹمی صلاحیت سے لیس پاکستان نظر آتا ہے، ان کی قیادت میں لوگ لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان دیکھ رہے ہیں لیکن مخالفین میڈیا کو اپنے منفی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں، نواز شریف کے خلاف سازشوں کی طویل داستان ہے۔
اگران کے خلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہوتا۔ بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ لندن میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ہے، وزیراعظم کی تکلیف میں کمی آرہی ہے، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو پرامید رپورٹ دی ہے۔ جلد ہی وہ وچن واپس آجائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لندن میں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم چلانے گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف ایک غیر پاکستانی کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ نجانے ان کی پاکستانیت کب جاگے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہاکہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں گزشتہ انتخابات میں عوام کے منڈینٹ کا احترام کیا لیکن عوام کے تعاون سے آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن( کی ہوگی۔