کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید فاروق شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ریفر کر دی۔
وزیر اعظم کے خلاف محمود اختر نقوی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ججوں کو خوفزدہ قرار دے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل62،63 پر پورا نہیں اترتے۔
درخواست سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید فاروق شاہ کے سامنے سماعت کے لئے آئی تو انہوں نے درخواست چیف جسٹس مقبول باقر کو ریفر کر دی اور سفارش کی ہے کہ درخواست دو رکنی بینچ میں زیر سماعت لائی جائے۔