اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج کرے گا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہو گی۔
قائم مقام چیف جسٹس ، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے بینچ میں چیف جسٹس ناصرالملک کے بیرون ملک دورے کے باعث ردوبدل کیا گیا ہے۔