اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف سے پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے ملاقات کی جس میں ڈرون حملوں اور طالبان کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاس میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے امریکی نمائندہ خصوصی کے ساتھ ڈرون حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ملاقات کے دوران قطر میں طالبان، امریکا ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سر تاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔