ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے جو روس کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں وزیر اعظم میدویدیف کیساتھ ملاقات کی۔
دونوں سربراہان کے درمیان مذاکرات 45 منٹ تک جاری رہے۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد جیسے موضوعات کی اہمیت کو واضح کیا گیا۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں بھر پور تعاون کریں گے ،سٹریٹیجک شعبے میں تعلقات کو بڑھائیں گے اور ابتک جو وقت ضائع ہو چکا ہے اس کی تلافی کریں گے۔
روسی وزیر اعظم میدویدیف نے بھی مذاکرات کے دوران یہ واضح کیا کہ اقتصادی ترقی کو سرعت دینے کا معاملہ بھی ان کے اہداف میں شامل ہے ۔باہمی تعلقات میں کٹھن دور کے بعد ہم نے تجارتی ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔
اسوقت تجارتی تعلقات میں جمود پایا جاتا ہے لیکن ترکی اور روس کے درمیان متعدد اہم منصوبے موجود ہیں جنھیں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔