ترکی (جیوڈیسک) وزیراعظم بن علی یلدرم نے روس کے وزیراعظم دیمتری میدویدیف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیراعظم بن علی یلدرم نے 18 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں یونائٹیڈ رشیا پارٹی کے 55 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم یلدرم نے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں ترکی میں 15 جولائی کو ناکام بغاوت کی کوشش پر ترکی کی حکومت کا ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
بات چیت میں زیادہ تر شام اور علاقے کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور کیا گیا۔