اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیاں بنانا غیر قانونی نہیں فنڈز کہاں سے آئے یہ بتایا جائے۔ وزیراظم کےجوابات دینے تک مطمئن نہیں ہونگے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوارن جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے لئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ تمام اپوزیشن جماعتیں مشاورت سے کل تک سوالنامہ تیار کر لیں گی اور وزیراعظم سے پوچھیں گے پاناما میں کتنی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے ملک سے باہر بھجوایا گیا۔ منتقل کی گئی رقم پر کتنا ٹیکس ادا کیا سوالنامے کا حصہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کل اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں سوالنامہ پیش کریں گے، جبکہ وزیراعظم کی جمعہ کو قومی اسمبلی آمد خوش آئند ہے، تاہم اپوزیشن تب تک مطمئن نہیں ہو گی جب تک سوالنامے کا جواب نہیں ملے گا۔