وزیراعظم نے منظوری دیدی، 17 دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں شروع

Death Penalty

Death Penalty

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نے سزائے موت کے دہشت گرد قیدیوں کو پھانسی کا حکم دے دیا، اپیلیں مسترد ہونے والے سترہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

سانحہ پشاور کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مرتکب سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد کے احکامات دئیے تھے جس کے بعد وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دس، سندھ میں چھ اور کے پی کے میں سزائے موت کے ایک قیدی کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں ، وزیر اعظم نے ان تمام دہشت گردوں کی سزاؤں پر فوری عملدارآمد کا حکم دے دیا ہے۔