وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif, Raheel Sharif

Nawaz Sharif, Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں ملکی سلامتی اور مختلف قومی امور سمیت مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔