اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کو ملکی سیکیورٹی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کو کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات میں انگریزی روزنامے میں چھپنے والی خبر کی تحقیقات کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا۔