لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ، بین المذاہب امن اتحاد اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام لاہور ہائی کورٹ سے اسمبلی ہال تک کشمیر اور برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم وستم کیخلاف اور آپریشن ضربِ عضب کے حق میں پُر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد کے چیئرمین قائدِ روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کی۔
ریلی میں سینکڑوں مردوں وخواتین بچے ، طلباء وطالبات اور مشائخ عظام سمیت دیگر مذاہب کے راہنما بھی شریک تھے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر ، برما اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے لاہور ہائی کورٹ سے پنجاب اسمبلی چوک پہنچنے پر شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور بین المذاہب امن اتحاد کے چیئرمین قائدِ روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہاکہ ہم وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے فی الفور مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضربِ عضب کا فیصلہ کر کے عوام کے دل جیتے اور عملی جہاد میں اپنا موثر کردار ادا کررہے ہیں اسی طرح کشمیر اور برما میں جاری مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام اور کھلی دہشت گردی کیخلاف بھی اپنا موثر کردار ادا کریں تنظیم مشائخ عظام پاکستان ان کیساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور اسلامی ممالک مل کر کشمیر اور برما میں جاری ظلم وستم فوری بند کروانے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کریں تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے سابقہ حکومتوں کو دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے لاتعداد تجاویز دیں جنہیں نظر انداز کیا جاتا رہا اگر ان پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا مکمل صفایا ہوچکا ہوتاانہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کے بیان پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف بیان عالمی امن تباہ کرنے کے مترادف ہے ایسے بیانات ہرگز نہ دیئے جائے جن سے قیام امن کیلئے جاری کوششیں متاثر ہوں۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان ہمیشہ سے عالمی امن کی خواہاں ہے اقوامِ متحدہ سمیت پوری دنیا کی انسانی حقوق کیلئے کردار ادا کرنے والی تنظیمیں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں اور وہ وقت دور نہیں کہ جب انشاء اللہ کشمیر مسلمانوں کو دینا ہی پڑے گاانہوں نے کہا کہ برما کی حکومت مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو فوری طور بندکروائے اور اللہ کے عذاب سے ڈرے اگر مسلمانوں پر ظلم وستم بند نہ کیا گیا تو وہ قہرِ الہٰی کیلئے تیار ہو جائے۔
تمام مذاہب و مسالک بین المذاہب امن اتحاد اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اور 23جولائی کو فیصل آباد کے وسیع و عریض پہاڑی گرائونڈ میں سالانہ کنونشن 2015ء میں پاکستان بھر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک ہو کر پاکستان سمیت پوری دنیا میں ظلم وستم ، نا انصافی کیخلاف ا ور کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلوانے کیلئے عملی تحریک کا آغاز کریں گے جس کے ذریعے حکومت کے مثبت اقدامات پرساتھ دینے اور تمام برائیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ظلم وستم اور نا انصافی کے خاتمے کیلئے عملی جہاد کا اعلان اور افواجِ پاکستان کے دلیرانہ اور محب وطن خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے ریلی کے اختتام پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ملکی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یا اللہ جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم وستم ہو رہا ہے انکی مدد فرما اور جو ظلم وستم کر رہے ہیں ان کی گرفت فرما۔
برائے رابطہ: عبدالرشید نقشبندی 0300-8808076 احسان الحق 0321-9424047
آپ کے بے حد ممنون احسان الحق (انچارج میڈیا سیل) عبدالرشید نقشبندی فون۔0321-9424047 فون ۔0300-8808076 میڈ یا سیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور