اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کے داخلی وسلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ملک کے داخلی وسلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملک کی سرحدوں کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوج کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔