اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں اور پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔