اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب میں ابتک ہونی والی پیش رفت اور کامیابوں سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں ملکی اندورنی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آپریشن ضرب عضب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں ہونی والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔