اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف اور جنرل راحیل کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وزیر داخلہ، وزیر دفاع، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی قیادت نے عسکری قیادت کو داخلی سلامتی پالیسی پر اعتماد میں لیا جبکہ عسکری قیادت نے شمالی وزیرستان میں فضائی حملوں کے نتائج سے سیاسی قیادت کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں ہتھیار نہ ڈالنے والے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ مذاکرات کرنے والوں کیلئے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔