وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، کراچی آپریشن ، بھارتی جارحیت کے موثر جواب پر غور

Prime Minister And Army Chief Met

Prime Minister And Army Chief Met

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل کی ملاقات ، کراچی آپریشن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، بھارت جارحیت کا بھی موثر ترین جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف یک زبان ، کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، دہشتگردوں کے سہولت کار بھی بچ نہیں سکیں گے ، بھارت سے مذاکرات میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سر فہرست ہوگا وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحالاٹک دھماکہ اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف بھی بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

ملاقات میں طے کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سرفہرست ہوگا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔