مدینہ منورہ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف مدینہ منورہ سے وطن واپس راونہ ہو گئے، واپسی سے پہلے وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کئے۔
مدینہ منورہ کے نائب گورنر عبدالمحسن المنیف نے وزیراعظم کو رخصت کیا ، وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے پہلے مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا اور روضہ رسول حضرت محمدﷺ پر حاضری کیلئے مسجد نبوی پہنچے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسول حضرت محمدﷺ پر حاضری دی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
وزیراعظم نوازشریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سعودی عرب میں فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے۔