وزیر اعظم و آرمی چیف کو سید مصطفی کمال جیسی سوچ رکھنے والوں کا ساتھ دینا چاہئے، طاہر سجاد

Tahir Sajjad

Tahir Sajjad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیر اعظم و آرمی چیف کوسید مصطفی کمال جیسی سوچ رکھنے والوں کا ساتھ دینا چاہئے، وزیر اعظم نواز شریف اپنے منتخب نمائندوں کے غلط مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے عوامی خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے انجان آباد میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہاآرمی چیف جزل راحیل شریف کو چاہئے کہ وہ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والے را و موساد کے ایجنٹ اور جاسوسوں ہمارے ملک پاکستان میں انتشار پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، جو کہ لسانی فرقہ ورایت جیسے گنائونے فسادات کروا رہے ہیں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کو سہولت مہیا کرنے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی چیف جوکہ سپریم پاور ہیں، سیاستدانوں کے کسانوں، مزدوروں اور مدارس کے خلاف غلط فیصلوں کی حمایت نہ کریں کیونکہ کم تعلیم یافتہ سیاستدان عدلیہ اور افواج پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے قوم مقروض سے مقروض تر ہوتی جا رہی ہے، عدلیہ اور افواج پاکستان کو از خود نوٹس لیتے ہوئے ملک و قوم کو مزید لٹنے سے بچانا چاہئے۔ پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف و وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زبانوں سے عوامی خدمت کے اقوال زریں سننے کو ملتے ہیں وہ اپنے نیچے کام کرنے والے نمائندوں کی خواہشات پر عمل کرنے کی بجائے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126