وزیراعظم اور آرمی چیف کا رعد البرق مشقوں کا معائنہ

Nawaz Sharif with General Raheel Sharif

Nawaz Sharif with General Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیرپور ٹامیوالی میں فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ مشقیں رعد البرق جاری ہیں، جس میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جدید ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔ فوجی مشقوں کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی تھے۔

مشقوں میں الخالد ٹینک سے فرضی دشمن کو نشانہ بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں بھی نے اہداف کو نشانہ بنانے کیا۔مشقوں میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹرز اور زیڈ ٹین ہیلی کاپٹرز نے اہداف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا۔

فوجی مشقوں کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

مختلف ملکوں کے سفیر اور غیرملکی فوجوں کے مندوبین اور سعودی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے رعد البرق مشقوں سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد پاک فوج کی استعداد کار اور صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے بتایا کہ رعدالبرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کی مظہر ہیں، ہم جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔