وزیراعظم نے اشرف وتھرا کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا

Ashraf

Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے اشرف وتھرا کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو اسٹیٹ بینک کا باضابطہ گورنر مقرر کردیا ہے۔

اشرف وتھرا سابق گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کے مستعفی ہونے کے بعد مارچ 2013 سے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں اب گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اوران کے استعفے کی وجوہات وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سے اختلافات تھے جبکہ ترجمان اسٹیٹ بینک نے یاسین انور کے استعفے کی وجہ ان کی ذاتی وجوہات بتائی تھیں۔