کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ون آن ون ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ن لیگی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی ون آن ون ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال دہشتگردی کے خاتمے اور کراچی میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اس دوران عرفان اللہ مروت اور شیرازی برادران نے پیپلز پارٹی پر انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت اور ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔