وزیراعظم کی شہید اعتزاز حسن کیلئے ستارہ شجاعت کی سفارش

 Aitzaz Hassan

Aitzaz Hassan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو ہنگو کے شہید نوجوان اعتزاز حسن کے لیے ستارہ شجاعت کی سفارش کی ہے۔

نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے خود کش حملہ آور کو سکول میں داخل ہونے سے روکا اور جام شہادت نوش کی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہید اعتزاز حسن نے اپنے جرات مندانہ اقدام سے سینکڑوں ساتھی طلباء کی جان بچائی۔ شہید نوجوان نے بہادری اور حب الوطنی کی شاندار مثال بھی قائم کی ہے۔