اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپا کر آئین سے خلاف ورزی کی۔
سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایوان میں اثاثے ڈکلیئر نہیں کئے اور ان کو پوشیدہ رکھ کر وزیر اعظم آئین اور حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا بتایا جائے کہ یہ فلیٹس کب خریدے گئے اور کیا یہ فلیٹس سیٹلمنٹ میں تو نہیں ملے۔