اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف سے اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف قانونی امور اور سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے حکومتی جواب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روزقومی اسمبلی میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے بھی حمایت کی گئی۔