کشمیر (جیوڈیسک) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ریاست میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا حکم دے دیا، فیصلے کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے، چھٹی کے خاتمے کا نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹفیکیشن کے مطابق ہفتے کی چھٹی کے خاتمے کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہوگا، ریاستی حکومت کو کافی عرصے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ اہلکار جمعے کے روز سے ہی دفاتر سے غیر حاضر رہتے اور سوموار کو دفاتر میں حاضر ہوتے تھے، جس کے باعث دفتری معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔