وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید میرپور کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ چوہدری محمد نعیم

میرپور: ایڈمینسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور غلام رسول عوامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید میرپور کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔میرپور شہر میں 25 کلومیٹر سٹرکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ انجمن تاجران کارپوریشن کو مضبوط بنانے اور تعمیر و ترقی کیلئے ٹیکس ادا کر ئے تو دوسرے مسائل پر فوری قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے راہنما حاجی محمد رمضان چوہدری ۔شیخ حمید الحق، حاجی عظیم ،فاروق چوہان ، نوازش عباس،حاجی شہزاد اختر بھٹی بھی موجود تھے جبکہ ٹیکس کی نمائندگی ٹیکس آفیسر کے ڈی چوہدری ،ٹیکس سپرٹینڈنٹ کرامت علی چوہدری نے کی۔

صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی کی توجہ علامہ اقبال روڈ کے کھلے مین ہولوں اور ریڑھی بانوں کو با عزت روزگار کیلئے مناسب جگہ رہنے کی طرف دلائی ۔علاوہ ازیں قائد اعظم اسٹیڈیم مارکیٹ کی صفائی کی حالت زار پر بھی بات کی۔ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن نے تاجروں کے وفود کی باتوں او ر تجاویز کو غور سے سنتے ہوئے عمل درآمد کی تقین دہانی بھی کرائی انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال روڈ پر تما م مین ہولز پر کور فوری لگائے جائیں گے۔

شہر کی معروف سٹرکات پر ریڑھی کے رش کو ختم کرتے ہوئے انہیں روزگار کیلئے مناسب جگیں شعبہ ٹیکس کی مشاورت کے بعد دیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کے کام کو ایک مہم کے طور پر لینے کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے 50ْ،50ملازمیں کے گروپس تشکیل دئیے ہیں جو کہ سیکٹر وائز اور کمرشل ایریاز میں صفائی کریں گے۔انہوں نے انجمن تاجران کے راہنماوں سے کہا کہ تمام تاجر کمیونٹی ٹیکس ادا کرئے تو ہم بہتر سروس مہیا کرسکتی ہے مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد نعیم نے یقین دہانی کرائی کہ میرپور کے تاجر جائز ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہوئے کارپوریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔