کوٹلہ ارب علی خان: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے وضاحتی بیان کے بعد احتجاج کرنا سمجھ سے بالا تر ہے کشمیری پاکستان سے الحاق کیلئے برسوں سے جدو جہد کر رہے ہیں راجہ فاروق حیدر خان مجاہد آدمی ہیں ان کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں کے دلوں میں اپنے لیئے نفرت پیدا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے خود اپنے وضاحتی بیان میں جنگ اور جیو کو اس سے بری الذمہ قرار دیا ہے کیوں کہ جنگ اور جیو کو دی جانے والی خبر نیوز ایجنسیز کی جانب سے جاری کی گئی تھی انھوں نے کہا کہ عوام کا مسترد ٹولہ تانگے کی سواریاں لے سڑکوں پر کبھی بھنگڑے ڈال کر روڈ بلاک کر رہا ہے اور کبھی ریلی کی شکل میں عوام کو مشکلات سے دو چار کر رہا ہے یہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے گذشتہ دو الیکشن میں شکست فاش سے دوچار ہونے والے سیاستدانوں کی عقل پر پردے پڑ گئے ہیں الیکشن جیتنے کیلئے عوام کے دلوں میں جگہہ بنانی پڑتی ہے روڈ بلاک کرنا کون سی عوامی خدمت ہے انھوں نے کہا کہ اگر میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ کیا تو ضلع گجرات سمیت صوبہ پنجاب کی عوام دیکھے گی کہ کوٹلہ برادران اپنے محبوب قائد کا استقبال کس طرح کرتے ہیں ۔
کوٹلہ ارب علی خان ( )چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیا انھوں نے بھگوال میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک الطاف کے بھانجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا موضع ٹھوٹھہ رائے بہادر میں اصغر اور حاجی عزیز کی وفات چئیرمین راجہ ذوالفقار کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی بعد ازاں موضع کلیاں میں فضل حسین کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ ذوالفقار احمد چیئرمین یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر ، حاجی صفدر حسین چیئرمین یونین کونسل بھگوال، باوا حنیف گوگا سمیت معززین علاقہ انکے ہمراہ تھے
کوٹلہ ارب علی خان( )چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر مصروف دن گذارہ ضلع بھر سے آئے ہوئیچیئرمین یونین کونسلز اور معززین کے وفود سے ملاقاتیں کی ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کیے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ان سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین یونین کونسل شادیوال چوہدری محمد ارشد، چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ لالہ جی محمد افضل ، چیئرمین ٰ یونین کونسل حسن پٹھان راجہ شبیر احمد ، چیئرمین یونین کونسل بہورچھ چوہدری انور نسیم ، چیئرمین یونین کونسل آچھ چوہدری محمد انور ، وائس چیئرمین یونین کونسل آچھ ملک رشید حسین بٹر، چوہدری اعظم بٹر سمیت ضلع گجرات کے معززین شامل تھے۔
Derakotla
کوٹلہ ارب علی خان( )ضلع گجرات کی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور گجرات کی عوام مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے حکومت پنجاب کے مثالی اقدامات کے بدولت صوبے میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے کیا وہ بنگیال میں علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت چودھری شبیر بنگیال کی جانب سے دیے گئے گرینڈ ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ظہرانے میں یونین کونسل لنگڑیال کی ممتاز شخصیات نے ریکارڈ شرکت کی انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن و سلامتی ، ترقی و خوشحالی کے انقلابی دور میں داخل ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست پالیسیوں کی بدولت لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے سیاسی مخالفین سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی اور مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور آئے روز نئے نئے بیانات دے کر سیاسی احیاء کی تگ و دو میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کی عوام کو اب کھوکھلے نعروں سے بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ کیوں کہ اب عوام کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے مسائل کسی بھی سابقہ حکومت نے حل نہیں کیے انشاء اللہ انقلابی اقدامات کی بدولت ضلع گجرات کا نقشہ بدل دیں گے اپنے خطاب میں ضلعی چیئر مین چودھری محمد علی تنویرکو ٹلہ اور میزبان چودھری شبیر احمد بنگیال نے حاجی شریف کی سیاسی خدمات پر خراج تحسین اور موجود ہ سیاسی صورت حال پر اظہار خیال بھی کیاتقریب میں اہل دیہہ کی ممتاز سیاسی شخصیت وائس چیئرمین حاجی محمد شریف بنگیال (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔گرینڈ ظہرانہ میں شرکت کر ے والی نمایاں شخصیات میں چیئر مین راجہ شبیر قیصر ، چیئر مین پروفیسر انور سدھ ،چیئر مین لالہ محمدافضل چڑیاولہ ، ملک عرفان سیدولنگار،چودھری لقمان بنگیال، چودھری محمد افتخار ،چودھری شریف ،چودھری نذیر احمد ، چودھری حنیف بنگیال،چودھری شفیق بنگیال،چودھری رفیق بنگیال،چودھری طارق بنگیال،چودھری امانت علی بنگیال،چودھری محسن لقمان ، مو لوی عرفان بنگیال،چودھری امانت علی ،چودھری سکندر عزیز ،حاجی بشیر بنگیال،چودھری اسد گلزار بنگیال (پی ٹی آئی)،چودھری نعیم صدیق،ملک الیاس بنگیال ،چودھری پرویز بنگیال،حافظ عثمان لنگڑیال،چودھری شفیق بگا،خان اظہر خان ،چودھری ٹکا خان تبسم ،چودھری شفقات عدالت ،چودھری خالد بنگیال ،چودھری یوسف چن ،چودھری اقبال بنگیال ،چودھری عطاء اللہ بھدر،چودھری بلال ،چودھری محمد اکرم ،چودھری شفیق ،چودھری بشیر ،مو لوی امجد ،چودھری ہمایوں گجرات،چودھری شکیل گروڑی ،چودھری اشرف مان ،چودھری عبدالعزیز ،چودھری صدیق،چودھری یونس، سمیت سینکڑوں معززین نے خصوصی طوردعوت طعام میں شرکت کی۔