اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج مظفر آباد آزاد کشمیر میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
آزاد کشمیر کے دو اضلاع مظفر آباد اور کوٹلی کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعظم نے اس پروگرام کا افتتاح گزشتہ سال 31 دسمبر کو اسلام آباد میں کیا تھا۔ یہ پروگرام ان غریب خاندانوں کیلئے وضع کیا گیا ہے جن کی یومیہ آمدن 2 ڈالر سے کم ہے۔ ان خاندانوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
اس سکیم کے تحت سالانہ 3 لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ اسلام آباد کے بعد مظفر آباد دوسرا ضلع ہے جہاں اس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔