کوٹلی (جیوڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کوٹلی میں 2 کارکنوں کی ہلاکت پر وزیراعظم نواز شریف سے معافی کا مطالبہ کردیا۔
کوٹلی میں کارکنوں کی ہلاکت پر یوم سوگ کے موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں نریندر مودی اور آزاد کشمیر میں نواز شریف ظلم ڈھا رہے ہیں جب کہ تقسیم کشمیر کو طول دے کر مودی سرکار کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چاہتا تو کوٹلی واقعے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سکندر حیات کو گلی گلی گھسیٹتا لیکن ایسا نہیں کیا اس لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے 2 کارکنوں کی ہلاکت پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔