وزیراعظم پونے دو ارب، عمران خان تین کروڑ تینتیس لاکھ کے مالک

Imran Khan And Nawaz Sharif

Imran Khan And Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کی جانب سے اثاثہ جات کی جاری تفصیل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ارب روپے سے زائد کے اثاثے وراثت میں ملے۔

وزیراعظم نواز شریف کے پاس ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چار گاڑیاں ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ عمران خان کے کل اثاثوں کی مالیت تین کروڑ تینتیس لاکھ روپے ہے۔

عمران خان کی زمان پارک میں سات کنال اور بنی گالہ میں تین سو کنال کا گھر ہے، زیر استعمال گاڑی کی مالیت پچاس لاکھ روپے ہے۔ شاہ محمود قریشی کے کل اثاثوں کی مالیت تیرہ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ چودھری شجاعت حسین کے اثاثوں کی مالیت دس کروڑ روپے سے زائد ہے۔

چودھری شجاعت حسین کے اسلام آباد اور لاہور میں دو گھر ہیں لیکن ذاتی گاڑی موجود نہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی مالیت ستر کروڑ روپے سے زائد ہے۔ پرویز خٹک کے اثاثوں کی مالیت ستائیس کروڑ روپے ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینتیس لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے تریپن لاکھ روپے بینک بیلنس ظاہر کیا ہے جبکہ وراثت میں ملنے والی چکری اور راولپنڈی میں جائیداد ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی کوئی جائیداد نہیں ہے اسد عمر کے اثاثوں کی مالیت اڑسٹھ کروڑ روپے ہے۔