اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری انسانیت کے محسن ہیں، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے۔
وزیراعظم نے گستاخانہ مواد کی بندش کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام اداروں کو مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگانے اور قانون کے مطابق سزا دلانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں مسلمانوں کی حساسیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔