وزیر اعظم کو بتا دیا ہماری اور آپکی کشتی ایک ہے؛ مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

لیہ (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کو بتا دیا کہ دونوں کی کشتی ایک ہی ہے، اگر حکومتی طرز عمل سے اس میں سوراخ کرنے کی کوشش کی گئی تو میں روکوں گا تاکہ نہ آپ ڈوبیں اور نہ ہم، ورنہ پوری قوم ڈوب جائے گی۔ لیہ میں اسلام زندہ آباد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تحلیل کرنے کی قرارداد منظور کرنے پر سندھ اسمبلی پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو تحلیل کرنے والی اسمبلی کو ہی تحلیل کر دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف کارروائیاں نہ روکی گئیں تو اسلام آباد میں دھرنا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس، کشمیر میں نافذ بھارت کے کالے قانون سے مشابہ ہے۔ حکمرانوں سے پالیسیوں پر اعتراض ہو گا تو ان سے اعزازات اور وزارتیں بھی نہیں لیں گے۔ میڈیا کے ذریعے انہیں وفاقی وزیر کی مراعات ملنے کا علم ہوا ہے،اسے مسترد کر دیا ہے۔