نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم بزنس لون نوجوانوں کی قسمت تبدیل کر دے گا۔ عصمت انور محسود
Posted on December 9, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بزنس لون کا اجراء نوجوانوں کی قسمت تبدیل کردے گا ،پرائم منسٹر بزنس لان کے اجراء پر تنقید کرنے والوں نے اپنی پانچ سالہ مدت میں نوجوانوں کو بے روزگای کے سوا کچھ نہیں دیا۔
عصمت انور محسود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے ملک کی معیشت کو بہتری بنا نے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو عالمی دنیا میں ایک اہم مقام دلا نے کے ساتھ پاکستان کے عوام کو خوشحال معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی جانب گامزن ہے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ قلیل مدت میں شہر قائد میں امن کا قیام وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور اُن کی محب وطن ٹیم کا قابل ستائش عوامی کارنامہ ہے اور انشا اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) پاکستان کے تمام صوبوں سے خصوصاً پاکستان کے معاشی حب کراچی سے دہشت گردی ،لا قانونیت کا خاتمہ کرکے امن کا گہوارہ بنا ئیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com