اسلام آباد (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی پختونوں، سندھیوں اور بلوچوں کو چور کہیں گے تو باقی کیا بچے گا؟ کل سندھ کے لوگ بھی پنجاب کا راستہ بند کر دیں گے لہذا وزیراعظم فوری مداخلت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت خواجہ آصف سے وزارت دفاع کا قلمدان واپس لیا گیا تو بہت خطرناک ہو گا۔ ایسا کرنے سے کل کو وزیراعظم کی تبدیلی کا مطالبہ بھی آ سکتا ہے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔