اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اراکین کابینہ کے اسلام آباد چھوڑنے پر پابندی عائد لگادی۔
وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ کے بعد ہونے والے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد سے باہر نہ جائیں اور اگر جانا ضروری ہو تو اس کی پیشگی اجازت لی جائے۔
وزیر اعظم نےاپنی جماعت کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان کی حاضری کو مانیٹر کیا جارہا ہے لہٰذا وہ بجٹ اجلاس میں موثر حصہ لیں۔