وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کے شیڈول میں تبدیلی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی تشریح کے لیے وزیراعظم نا اہلی کیس کی سماعت تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت آٹھ دسمبر کو مقرر کی گئی تھی۔

لیکن سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے زیر سماعت دیگر مقدمات کے پیش نظر وزیراعظم نا اہلی کی سماعت میں ایک روز کی تبدیلی کرتے ہوئے نو دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔