وزیراعظم کے دورہ سے چین سے پاک چین تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا

لاہور: بابا ئے لیبرونگ ایم لطیف الرحمن پیرزادہ،صدر چودھری ذوالفقار،جنرل سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں، سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو، میڈیا سیکرٹری لاہور امتیازعلی شاکرنے وزیر اعظم کے دورہ سے چین سے پاک چین تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا میں پاکستان کو باوقار مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی پاکستان آمد اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کادورہ چین اس کی بات کی غمازی کرتاہے کہ پاکستانی قیادت دنیا بھر کے ممالک سے تعلق بڑھانے کی خواہاں ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

اس موقع پر میڈیا سیکرٹری لاہور امتیازولی شاکر نے کہا کہ مصرمیں فوجی بغاوت کے ذریعے محمدمرسی کی حکومت ختم کرناغیرآئینی ہے امریکہ اسلام پسند حکمرانوں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیامیں جہاں کہیں بھی دین اسلام کے نام لیوا اقتدار میں آتے ہیں امریکہ اوراس کے حواریوں کوافوری انتہا پسند نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ مصرمیں محمد مرسی کی حکومت ختم ہونے سے مصرمیں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔