وزیر اعظم کی زیر صدارت توانائی بحران پر اعلیٰ سطحی اجلاس

Energy Crisis

Energy Crisis

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اعلی سطح کا اجلاس، سیکریٹری پانی و بجلی نے قومی توانائی پالیسی پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین نیپرا خواجہ نعیم، سیکریٹری پانی و بجلی، سیکریٹری پٹرولیم اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہیں۔

سیکریٹری پانی و بجلی قومی توانائی پالیسی پرعمل درآمد اور سیکریٹری پٹرولیم سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کی حکمت عملی اور بجلی و گیس کے واجبات کی وصولی کے لیے مربوط میکنزم بنائے جانے کا امکان ہے۔