وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس، چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ جلد حل کرنے پر اتفاق

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت مشاوتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، 30 نومبر کے تحریک انصاف کے جلسے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سارک کانفرنس سے متعلق اجلاس کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی آئی ڈی پیز کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید معاونت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے کو جلد حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپوزیشن سے حتمی مشاورت کیلئے جلد رابطے تیز کئے جائیں گے جبکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام تیز کرنے پر بھی اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے۔