اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وزیرداخلہ چوہدری نثارنے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی سلامتی اورخطے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ طالبان سے مذاکرات کی آئندہ کی حکمت عملی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہٴ بھارت اور نریندر مودی سے ملاقات پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔