اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی کا سطح اجلاس جاری ہے۔
اسلام میں جاری اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، وزیراعظم کے مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران کراچی کی صورت حال اور دہشتگ ردوں کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کارروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔