وزیر اعظم نے چیئرمین نیپرا کی تقرری کی منظوری دیدی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) چار سال بعد چیئرمین نیپرا کو تعینات کر دیا گیا، وزیر اعظم نے طارق سدوزئی کی بطور چیئرمین نیپرا تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

2011ء سے چیئرمین نیپرا خالد سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے نیپرا میں کسی کو چیئرمین تعینات نہیں کیا۔ اس دوران یہ عہدہ مختلف قائم مقام چیئرمین کے پاس رہا۔

چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیلئے گزشتہ ماہ سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی جس کی آج منظوری دیدی گئی ہے۔ طارق سدوزئی اس سے قبل چیئرمین پیپکو تعینات رہے ہیں۔