وزیراعظم تبدیلی کا نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں: روشن پاکستان پارٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایٹمی و روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھنے اور ڈھائی ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل شاہین تھری کے کامیاب تجربے پر عسکری قیادت اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم محب وطن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ پریذیڈنٹ سلیمان راجپوت ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انوار ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ اقبال چاند و دیگر نے کہا ہے کہ شاہین تھری کے کامیاب تجربے سے بھارت کے جارحانہ عزائم پسپا ہونے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین ایم آر پی نے سندھ اسمبلی کے ساتھ انکم ٹیکس بلڈنگ میں آتشزدگی کو تشویش انگیز و سازش قرار دیتے ہوئے اس کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی کو پاکستان و بنگلہ دیش تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کا مثبت اقدام قرار دیا۔

ملتان ایئرپورٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں”حکومتوں کی تبدیلی کا باوجود منصوبوں کو جاری رہنا چاہئے “ کے وزیراعظم کے الفاظ کو قابل غور قرار دیتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے الفاظ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ اس بات کا عندیہ بھی ہیں کہ تبدیلی کے آثار واضح ہونے شروع ہوگئے ہیں اور وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں۔