اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلاول ملکی سیاست سے ناواقف ہے، ان کی بات کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں، وزیر اعظم تمام الزامات کا اسمبلی میں جواب دیں گے۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید کا بلاول بھٹو پر جوابی حملہ ، ملکی سیاست ، والدہ اور نانا کی تاریخ سے ناواقفیت ، بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی بانٹنے والے کا فین ہو جانے کا لفظی میزائل داغ دیا۔
پاک چائنا سنٹر میں ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول کے بعد پی ٹی آئی کی بھی خبر لی۔
انہوں نے وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے جلد خطاب کی خوشخبری بھی دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک سوال کا مختصر جواب دیا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔