اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں جواب سے پہلے خود پر لگے الزامات کا جواب دیں گے۔
اب دیکھنا ہے کہ وزیر اعظم انہیں موقع دینے کے لئے تقریر روکیں گے یا نہیں ، متحدہ اپوزیشن حکومت سے بات کرے گی کہ بات کرنے کا موقع ملے گا یا میاں صاحب مظلوم اور معصوم تقریر کر کے چلے جائیں گے ، لیکن اب وہ چھپ نہیں سکتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کیا نوازشریف میری باتیں سننے کے لیے پارلیمنٹ میں رکیں گے؟ ، میں سوچ رہا ہوں کہ پہلے اپنی صفائی پیش کروں ، اور اس حوالے سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر پریس کانفرنس کا سوچ رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ میں عوام کوجوابدہ ہوں ، میں اپنے بارے میں پوچھی جانے والی ہر چیز کا جواب دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم کی تقریرکا بے صبری سے انتظار ہے ، جو سوالات نواز شریف سے پوچھے گئے ہیں ان کے جوابات خود دوں گا۔ پاکستان اب ویسا نہیں کہ جو ہے وہ چلتا جائے گا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لگتا ہے کہ مجھے اسمبلی میں بولنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کر رہا ہوں کہ اجلاس سے پہلے پریس کانفرنس کروں ، عمران خان نے کہا کہ عوام باشعور ہیں ، سب کو پتہ ہے کون کیا کر رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر چیف جسٹس کمیشن کیلئے مان جائیں گے ، اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دوں گا، اور اپوزیشن کے ٹی او آر کے مطابق میں اپنی صفائی پیش کروں گا ۔ جو ٹی او آرز وزیر اعظم کے لیے ہیں وہ مجھ پر بھی اپلائی کریں۔