اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے اویس علی شاہ کے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان کے مطابق اویس شاہ کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کی جانب سے اغوا پر بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن کے سپر اسٹور میں اویس شاہ کو سفید رنگ کی کار میں سوار 4 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور فرار ہو گئے۔